کیا آئمہ بیگ اور زین احمد نے راہیں جدا کرلیں؟

کراچی: گلوکارہ آئمہ بیگ اور فیشن ڈیزائنر زین احمد نے اپنے نکاح کے 2 ماہ بعد ہی علیحدگی کی افواہیں سامنے آنے پر مبہم انداز میں خاموشی توڑ دی۔
حال ہی میں گلوکارہ آئمہ بیگ اور فیشن ڈیزائنر زین احمد کے درمیان علیحدگی کی افواہیں سوشل میڈیا پر اس وقت سامنے آئیں جب زین احمد کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اچانک آئمہ بیگ کو ان فالو کرتے ہوئے نکاح کی تمام تصاویر بھی ڈیلیٹ کردی گئیں۔
اس صورت حال کے باوجود آئمہ بیگ کے اکاؤنٹ سے زین احمد کو فالو کیا جاتا رہا حتیٰ کہ نکاح کی تصاویر بھی آئمہ بیگ کے اکاؤنٹ پر موجود رہیں۔
اس دوران آئمہ کی جانب سے شیئر انسٹاگرام اسٹوری نے مداحوں کو مزید تجسس میں مبتلا کردیا۔
انسٹا اسٹوری میں آئمہ بیگ نے لکھا کہ تم اہم ہو، تمہاری اہمیت ہمیشہ سے ہے، ان دنوں میں بھی، جب تم یہ بھول گئے۔
اس کے بعد سوشل میڈیا پر آئمہ بیگ اور زین احمد کے درمیان علیحدگی کی افواہوں نے مزید زور پکڑ لیا۔
حال ہی میں زین احمد اور آئمہ بیگ کی جانب سے دی گئی وضاحت کے بعد تمام افواہیں دم توڑ گئیں۔
زین احمد نے وضاحتی انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ میرا اکاؤنٹ کچھ دنوں سے بگ کررہا تھا جس کی وجہ سے میری کچھ پوسٹس آرکائیو ہوگئیں، اگر کسی کو بٹ کوائن کے پیغامات موصول ہوئے ہوں تو معذرت، میں نے پاس ورڈز تبدیل کردیے ہیں، اب سب کچھ نارمل ہے۔
بعدازاں زین احمد نے اپنی اور آئمہ کی شادی کی تصاویر دوبارہ اپ لوڈ کرتے ہوئے اہلیہ کو ایک بار پھر فالو کرلیا۔
شوہر زین احمد کی وضاحت کے بعد گلوکارہ آئمہ بیگ کی جانب سے ایک مبہم اسٹوری شیئر کی گئی جس میں درج تھا کہ آپ سب ٹھیک تھے بس، میں یہی کہنا چاہتی ہوں سننا چاہیے۔
گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنی اس پوسٹ کا مقصد واضح نہیں کیا۔
واضح رہے کہ رواں برس اگست میں گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے دوست زین احمد سے شادی کی تھی۔