حریم شاہ کی عمران کی گرفتاری پر ویڈیوز جاری کرنے کی دھمکی
کراچی: پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو تین سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کا ردعمل سامنے آگیا۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں حریم شاہ نے دھمکی آمیز لہجے میں لکھا سننے والے سن لیں، اگر عمران خان صاحب کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو اپنے فون میں موجود تمام تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردوں گی۔
تاہم جب یہ خبر سامنے آئی کہ عمران خان کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا ہے تو حریم شاہ کی جانب سے ایک اور ٹوئٹ کی گئی جب کہ ٹک ٹاکر کی ٹوئٹس کے بعد وہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگی ہیں۔
خیال رہے کہ اسلام آباد کی عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو تین سال قید کی سزا سنائی ہے جس کے بعد لاہور پولیس نے عمران خان کو گرفتار کرلیا۔