ہانیہ عامر پر تنقید کی وجہ کیا بنی؟

کراچی: معروف اداکارہ ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز کے باعث اکثر و بیشتر خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں، تاہم اس بار انہیں ویڈیو سامنے آنے پر ہی ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا۔
مداحوں کی جانب سے اداکارہ ہانیہ عامر کی ویڈیو پر خلاف معمول تعریفوں کے بجائے تنقید کی جارہی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اداکارہ ہانیہ عامر کو دوستوں کے ساتھ گانے پر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس دوران ایک لڑکے کو گود میں اٹھانے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ہانیہ عامر کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
ہانیہ عامر پر تنقید کرتے ہوئے ایک صارف نے انہیں پاکستان کی ورون دھون قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہانیہ پاکستان کی ورون دھون ہے، مطلب اوور ایکٹنگ بہت کرتی ہے۔
یہی نہیں اداکارہ کی ڈانس ویڈیو پر اکثر صارفین کی جانب سے برہمی کا بھی اظہار کیا جارہا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔