جب بھی شادی کروں گی تو ڈھنڈورا پیٹ دوں گی، ہانیہ عامر
کراچی: ڈراموں اور فلموں کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ جب بھی شادی کروں گی تو سب کو بتادوں گی، ڈھنڈورا پیٹ دوں گی۔
ہانیہ عامر ان دنوں کینیڈا کے دورے پر ہیں، جہاں ان کے لیے فینز کی جانب سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
ہانیہ عامر سے اس پروگرام کے دوران مداحوں کی جانب سے مختلف سوالات کیے گئے، شادی سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ہانیہ نے کہا کہ ابھی ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔
انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ سادی سی لڑکی ہوں جب بھی شادی کروں گی تو ڈھنڈورا پیٹ دوں گی اور سب کو بتا دوں گی۔
اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا کہ سرحدوں پر لگے بوڈرز عوام کو جدا نہیں کرسکتے، آپ دل سے جسے پسند کرتے ہوں اس پر کوئی پابندی نہیں لگاسکتا، اسی لیے میں غیر ملکی دورے کرتی ہوں تاکہ جو لوگ مجھے پسند کرتے ہیں میں ان سے مل سکوں اور مجھے آپ سب سے مل کر خوشی ہوتی ہے۔