ہانیا عامر اور عاصم اظہر، معاملہ کیا ہے؟

ہانیا عامر اور عاصم اظہر اس وقت ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنے ہوئے ہیں۔ ہانیا ان دنوں سوشل میڈیا صارفین کی خوب تنقیدیں بھی وصول کر رہی ہیں۔ یہ پہلی بار نہیں ہوا کہ وہ اپنی حرکتوں کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کے زد میں آئی ہوں، تنقید کا رخ اپنے اوپر لینے میں یہ ملکہ رکھتی ہیں۔  ہم مختصر آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ سب معاملہ کیا ہے اور کون کس کو کیوں تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے۔

ان دنوں سوشل میڈیا پر ہانیا عامر کی ایک  ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ڈائریکٹر وجاہت رؤف کے بیٹوں عاشر وجاہت اور نائل وجاہت کے ساتھ گلوکار حسن رحیم کے گانے ’تیری آرزو‘ گا رہی ہیں۔

 ہانیا اکثر اپنی پوسٹس میں ڈائریکٹر وجاہت کے بیٹوں اور ان کی اہلیہ کو ’فیملی‘ کا حصہ قرار دیتی ہیں اور مذکورہ ویڈیو کے ساتھ بھی انھوں نے کہا تھا ’اپنے بھائی کو ایسے سنبھالا جاتا ہے کہ جب وہ 101 بخار میں تپ رہا ہو۔‘

اس ویڈیو میں جس طرح وہ عاشر وجاہت کے ساتھ لیٹی ہوئی ہیں سوشل میڈیا پر اس طرح غیر محرم کے ساتھ لیٹنے پر صارفین ہانیا کوتنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ مختلف لوگ مختلف قسم کے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔ ٹویٹر صارف راجہ حسن کیانی کا کہنا ہے کہ سدھر جاوُ اس سے پہلے کہ قیامت آجائے۔

بات صرف یہ ویڈیو تک محدود نہیں بلکہ دو دن قبل ہانیا اپنے انسٹا گرام پر لائیو آرہی تھیں اور ایک پاگل شخص نے لائیو ویڈیو میں نازیبا حرکت کی۔ لیکن سوشل میڈیا پر صرف تنقید کی زد میں ہانیا آرہی ہیں جب کہ اس شخص کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا رہا۔ اس بات پر دلبرداشتہ ہانیہ نے بیان دیا کہ:

ایسی حرکت کرنے والوں کو کس طرح مداح کہا جا سکتا ہے جو ہماری محبت کے جواب میں ہمیں جنسی ہراس کا نشانہ بنا کر ہمیں شرمندہ کرنے، تکلیف دینے اور ذہنی پریشانی کا باعث بنتے ہیں۔

ان سب باتوں کے درمیان گلوکار عاصم اظہر بھی خاموش نہ رہ سکے اور ایک ذو معنی ٹویٹ کیا۔ قارئین کو یہ بتاتا چلوں کہ عاصم اظہر ہانیا عامر کے سابقہ بوائے فرینڈ ہیں اور ان دونوں کا پچھلے سال بریک اپ ہوگیا تھا۔ عاصم اظہر نے ایک ٹویٹ کیا جس میں بھارتی اداکار انوپم کھیر کہہ رہے ہیں کہ بال بال بچ گیا۔

اس دلچسپ ٹویٹ کے بعد عاصم بھی ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے اور سوشل میڈیا صارفین ان کے ساتھ ہمدری کا اظہار کرتے دکھائے دیے۔ بات صرف یہاں تک محدود نہیں ہے بلکہ عاصم کے ٹویٹ کے بعد ہانیا نے بھی ایک ٹویٹ کیا۔

ہانیا نے لکھا کہ آپ یا تو سیلبریٹی ہو سکتے ہو یا پھر وقار کے بغیر سابقہ بوائے فرینڈ ہو سکتے ہو۔ مزے کی بات ہے کہ انڈسٹری کے سارے لوگ ہانیا عامر کی حمایت کر رہے ہیں اور عوام کی اکثریت ہانیا سے اختلاف کر رہی ہے۔ ملے جلے تاثرات کے ساتھ اکثر عوام کا کہنا ہے کہ ہانیا سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرنے کے لئے اس طرح کی حرکت کرتی رہتی ہیں۔ انہیں چاہیے کہ وہ ملک کی عزت کو بڑھائیں نہ کہ اس طرح عورت کارڈ کھیل کر اپنا اور لوگوں کا وقت برباد کریں۔

آپ کی رائے اس بارے میں کیا ہے؟ اپنی رائے سے ہمیں ضرور آگاہ کریں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔