گستاخانہ مواد ناقابل برداشت، کشمیر معاملے پر بوسنیا کا شکریہ، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان کا کہنا ہے کہ رسول کریم ﷺ کی شان میں توہین کوئی مسلمان برداشت نہیں کرسکتا، ان کی ذات اقدس کی حرمت مسلمانوں کے لیے بہت اہم ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے بوسنیا اور ہرزیگووینا کے صدر شفیق جعفرووچ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ گستاخانہ مواد کی تشہیر کی مذمت کرتے ہیں، آزادی اظہار رائے کی آڑ میں مسلمانوں کی توہین نہیں ہونی چاہیے۔ ہم نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر بات کی ہے۔ رسول کریم ﷺ کی شان میں توہین کوئی مسلمان برداشت نہیں کرسکتا، رسول ﷺ کی ذات کی حرمت مسلمانوں کے لیے بہت اہم ہے۔
عمران خان نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے پر پاکستانی موقف کی تائید پر بوسنیا کے شکر گزار ہیں، دونوں ملکوں نے تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا فیصلہ کیا ہے۔ بوسنیا کے ساتھ پاکستان تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور بوسنیا کے دورے کی دعوت پرشکریہ ادا کرتا ہوں۔
صدر بوسنیا اینڈ ہرزیگووینا شفیق جعفرووچ نے کہا کہ دورہ پاکستان پر بہت خوشی ہوئی ہے، اقوام متحدہ امن مشن کے تحت پاکستانی دستوں نے بوسنیا میں اہم کردارادا کیا، ہم نے مختلف شبعوں میں دو طرفہ تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں، دونوں ملکوں نے مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔