مہنگائی پرعوامی ردعمل کو روکنا وزیر اعظم کے بس کی بات نہیں،بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مہنگائی پرعوامی ردعمل کو روکنا وزیر اعظم کے بس میں نہیں،۔حکومت بجٹ حقائق چھپانے کے لیے حزب اختلاف کی آواز دبا رہی ہے۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عام آدمی کی آمدنی میں 17 فیصد کمی اور 25 فیصد مہنگائی تبدیلی کا اصل چہرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں ہر 3 میں سے ایک بچہ غذائی قلت کا شکار ہے لیکن حکومت نے دودھ اور اس سے وابستہ مصنوعات پر 17 فیصد سیلزٹیکس لگا دیا۔ ڈیری مصنوعات پر 17 فیصد سیلز ٹیکس بچوں کے قتل کے مترادف ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ چائے کے ہر کپ کا مہنگا گھونٹ عمران خان کی تبدیلی کی خوف ناک قیمت ہو گی جبکہ آٹا، تیل اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کا ایک سونامی لائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت بجٹ حقائق چھپانے کے لیے حزب اختلاف کی آواز دبا رہی ہے لیکن مہنگائی پرعوامی ردعمل کو روکنا وزیر اعظم عمران خان کے بس میں نہیں ہو گا۔
وزیر اعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان یہ نہ سمجھیں کہ غیرجمہوری رویوں پر وہ بچ جائیں گے، ہم بجٹ کا سارا کچا چٹھا عوام کے سامنے لاتے رہیں گے

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔