فرانس، پرائیویسی خلاف ورزی پر گوگل اور ایمازون پر جرمانے!

پیرس: صارفین کی پرائیویسی کی خلاف ورزی کرنے پر ڈیٹا پرائیویسی ریگولیٹر نے گوگل پر 100 ملین یورو اور ایمازون پر35 ملین یورو کا جرمانہ عائد کردیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے ڈیٹا پرائیویسی ریگولیٹر نے صارفین کی پرائیویسی کی خلاف ورزی پر بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنیوں گوگل اور ایمازون پر بھاری جرمانے عائد کردیے۔ فرانس کی جانب سے گوگل کے دو مخلتف یونٹس کو 100 ملین یورو جب کہ ایمازون کی ایک کمپنی پر 35 ملین یورو کا جرمانہ عائد کردیا ہے۔
پرائیویسی ریگولیٹر کے مطابق گوگل نے ستمبر کے ماہ سے لے کر اب تک متعدد تبدیلیاں کی ہیں۔ کمپنیوں نے صارفین کی اجازت کے بغیر ان کے براؤزرز میں اشتہارات کی کوکیز لگائیں۔
اس متعلق گوگل نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارے پاس واضح معلومات مہیا کرنے سمیت واضح کنٹرول، مضبوط داخلی ڈیٹا گورننس، محفوظ انفرا اسٹرکچر اور سب سے بڑھ کر مددگار مصنوعات فراہم کرنے کا ریکارڈ قائم ہے، اس لیے فرانسیسی قوانین اور ریگولیٹری رہنمائی غیر یقینی ہے۔
ایمازون نے بھی اس متعلق کہا کہ ہم اپنے پرائیویسی طریقہ کار کو مستقل طور پر اپ ڈیٹ کرتے ہیں، تاکہ ہم یہ یقینی بنائیں کہ ہم کسٹمرز اور ریگولیٹرز کی ضروریات اور توقعات کو پورا کریں اور ساتھ ہم جس بھی ملک میں کام کرتے ہیں، اس میں تمام قابل اطلاق قوانین کی مکمل تعمیل کریں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔