گوگل کا بڑا فیصلہ، صارفین کے لیے اہم خبر

گوگل نے صارفین کی ایک سال کے دوران ریکارڈ کی گئی معلومات کا کچھ حصہ خود کار طریقے سے ڈیلیٹ کرنے کا نظام متعارف کرا دیا۔

گوگل کے سربراہ سندر پچائی نے کمپنی کے سیفٹی اینڈ سیکیورٹی بلاگ میں گوگل کے مصنوعات میں صارفین کی پرائیویسی میں کچھ تبدیلیاں لانے کا اعلان کیا۔
گوگل کے مطابق اب صارفین کو کمپنی کی جانب سے ریکارڈ کی گئی تمام معلومات کو تین یا 18 مہینے کے دورانیے کے دوران خودکار طریقے سے ڈیلیٹ کرنے کا اختیار مل گیا ہے۔
اب صارفین لوکیشن ہسٹری، ویب اور ایپ کے استعمال کا ریکارڈ اور یوٹیو کی ہسٹری کو بھی ڈیلیٹ کیا جاسکے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔