دُنیا کے درجہ حرارت میں اضافہ، اقوام متحدہ نے خبردار کردیا!

نیویارک: ماحولیات کے حوالے سے صورت حال وقت گزرنے کے ساتھ سنگین شکل اختیار کرتی جارہی ہے۔ ہر گزرتا دن اس حوالے سے حالات کو مایوسی کی جانب دھکیلتا نظر آتا ہے۔

اب اقوام متحدہ نے اس ضمن میں ایک رپورٹ کا اجرا کیا ہے، جس کے مطابق دنیا کا مجموعی درجہ حرارت معمول سے 1.5 ڈگری زیادہ ہوچکا۔
اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر پارہ 2 ڈگری تک بڑھ گیا تو خطرناک نتائج برآمد ہوں گے، چالیس کروڑ افراد کو ہیٹ ویو کا سامنا کرنا پڑے گا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اگر دنیا کے درجہ حرارت کو بڑھنے سے نہ روکا گیا تو آنے والی دہائیوں میں انسانوں سمیت دنیا پر رہنے والی مختلف مخلوقات کی زندگی پر اس کے گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔