افغانستان میں لڑکیوں کے اسکول کھل گئے
کابل: افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد لڑکیوں کے اسکول کھل گئے۔
افغانستان میں طالبان ترجمان سہیل شاہین نے سوشل میڈیا پر لڑکیوں کے اسکولز کھلنے کی ویڈیو شیئر کر دی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طالبات اسکول میں داخل ہو رہی ہیں۔
ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین نے اپنے پیغام میں لکھا کہ نئے افغانستان میں اسکول کھل گئے۔
Back to School in a New Afghanistan. pic.twitter.com/KwFKykzBIa
— Suhail Shaheen. محمد سهیل شاهین (@suhailshaheen1) August 23, 2021
واضح رہے کہ گزشتہ روز طالبان نے نئے افغانستان میں اسکولز کھولنے کا عندیہ دیا تھا۔
افغان طالبان نے کہا تھا کہ تعلیمی سرگرمیوں پر قدغن نہیں لگائی جائے گی جبکہ اس حوالے سے 20 صوبائی گورنرز سے بھی ملاقات کریں گے۔
طالبان رہنما کا کہنا تھا کہ ملک کے کچھ حصوں میں اس وقت بھی تعلیمی ادارے کھلے ہوئے ہیں تاہم جلد ہی پورے ملک میں تعلیمی ادارے کھول دیے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں کسی قسم کی تعلیمی سرگرمیوں پر پابندی لگانے کے خواہشمند نہیں ہیں اور تعلیمی اداروں کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔ طالبان کمانڈرز جلد 34 میں سے 20 صوبوں کے سابق گورنرز اور بیوروکریٹس سے ملاقات کریں گے اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اُٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کریں گے۔
افغان طالبان رہنما کا کہنا تھا کہ جو لوگ ملک چھوڑ کر جانا چاہتے ہیں وہ جا سکتے ہیں کسی کو بھی نہیں ملک چھوڑنے سے نہیں روکا جائے گا