جنرل ضیاء اور دیگر شہداء بہاولپور کی 32 ویں برسی!

اسلام آباد: سابق صدر پاکستان و چیف آف آرمی اسٹاف جنرل ضیاء الحق شہید کی 32 ویں برسی آج عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ض) کے سربراہ سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق کی ہدایت پر ملک بھر میں ضلعی سطح پر پاکستان مسلم لیگ (ض) کے عہدیداران کی طرف سے دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
اعجاز الحق نے اپنے مرکزی عہدیداران کے ہمراہ اپنے والد کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی۔
سابق صدر جنرل ضیاء الحق شہید اورسابق چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل اختر عبدالرحمان شہید17 اگست1988 کو فضائی حادثہ میں شہید ہوگئے تھے۔
واضح رہے 17 اگست 1988ء کو اُس وقت کے صدر اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل محمد ضیاء الحق سمیت 27 اسٹار جنرل اس اندوہ ناک حادثے میں شہید ہو گئے تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔