جی ڈی پی تاریخ کی دوسری بلند ترین سطح 315 ارب ڈالر پر پہنچ گئی

پارلیمانی سیکرٹری برائے کامرس عالیہ حمزہ کا کہنا ہے کہ جی ڈی پی تاریخ کی دوسری بلند ترین سطح 315 ارب ڈالر پر پہنچ چکی ہے۔
حکومت نےپاکستان کی معاشی صورتحال پر اعدادوشمار جاری کر دیئے۔ پارلیمانی سیکریٹری برائے کامرس عالیہ حمزہ نے معاشی اعشاریوں کی تفصیلات جاری کیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ن لیگ اپنے دور میں 284 ارب ڈالر جی ڈی پی چھوڑ کر گئی۔ جی ڈی پی تاریخ کی دوسری بلند ترین سطح 315 ارب ڈالر پر پہنچ چکی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی بہترین پالیسوں سے ملکی معیشت میں بہتری آئی۔ وزیراعظم عمران خان نے پہلے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ معیشت، صنعت اور زراعت کا بنیادی ڈھانچہ بن چکا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ترسیلات زر میں 12 فیصد اضافہ ہوا۔ رواں مالی سال ترسیلات زر کا حجم 10.55 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔زر مبادلہ کے ذخائر میں 13 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ کی نسبت رواں سال ایکسپورٹ مصنوعات میں 27 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ایکسپورٹ گڈز 12.35 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں ہیں۔
رواں سال ٹیکسٹائل ایکسپورٹ میں 30 فیصد اضافہ ہوا۔ رواں سال ٹیکسٹائل ایکسپورٹس 7.84 ارب ڈالر ہوئیں۔ آئی ٹی ایکسپورٹس میں 39 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا۔ جولائی تا اکتوبر2022 میں آئی ٹی ایکسپورٹس 830 ملین ڈالر رہیں۔ جولائی تا نومبر2022 میں 2314 ارب روپے کا ریونیو اکٹھا ہوا۔
پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں 71 فیصد اضافہ ہوا۔ ٹریکٹرز کی سیلز میں 14 فیصد اضافہ ہوا۔ ڈومیسٹک سیمنٹ کی سیلز میں ایک فیصد اضافہ ہوا۔ گزشتہ سال کی نسبت رواں سال فرٹیلائزر یوریا کی سیلز 10 فیصد بڑھیں۔
گزشتہ سال کی نسبت رواں سال پیٹرولیم سیلز میں 22 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔گزشتہ سال کی نسبت رواں سال کاٹن کی سیلز میں 54 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔لارج ا سکیل مینو فیکچرنگ انڈیکس میں 5 فیصد اضافہ ہوا

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔