سوشل میڈیا پر گوہر اور کبریٰ کی مہندی کی تصاویر کی دھوم

کراچی: گزشتہ دنوں مکہ مکرمہ میں نکاح کرنے والے اداکار گوہر رشید اور کبریٰ خان کی مہندی کی تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر اور ویڈیوز میں کبریٰ خان کو اپنے دوستوں اور اہلِ خانہ کے ساتھ خوبصورت شرارے میں برائیڈل انٹری کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس موقع پر گوہر رشید نے سفید کُرتا شلوار اور ساتھ سنہرے رنگ کی خوبصورت شال پہن رکھی ہے۔ گوہر اور کبریٰ اسٹیج پر ایک ساتھ ڈانس پرفارمنس دیتے ہوئے بھی دکھائی دیے۔
ان کے دوستوں اور اہلِ خانہ نے بھی مختلف ڈانس پرفارمنس پیش کیں۔ سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں کی جانب سے ان ویڈیوز کو خوب پسند کیا جارہا ہے اور صارفین اس جوڑی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کررہے ہیں۔
خیال رہے کہ گوہر رشید اور کبریٰ خان کا نکاح مکہ مکرمہ میں ہوا، جس کی ویڈیوز کبریٰ خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر بھی شیئرز بھی کی تھیں۔