سندھ کے سی این جی اسٹیشنز کو 176 گھنٹوں کے لئے گیس کی فراہمی بند
کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی ایل) نے سندھ کے سی این جی اسٹیشنز کو 176 گھنٹوں کے لیے گیس کی فراہمی روک دی۔
گیس کی کمی کے باعث بندش کا یہ سلسلہ 22 جون رات 12 بجے سے شروع ہوا اور 29 جون کی صبح 9 بجے تک جاری رہے گا۔
کمپنی نے اسٹیشن مالکان کو بتایا کہ اسے ٹنڈو الہٰیار میں کنڑ پساہی فیلڈ کی سالانہ مرمت و بحالی کے کام کے باعث 160 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی کا سامنا ہے جو گیس کی دستیابی میں کمی کا سبب بنا اور اس کے نتیجے میں لائن پیک ختم اور سسٹم میں کم پریشر آیا۔
کمپنی کا کہنا تھا کہ گھریلو صارفین کی طلب پوری کرنے کے لیے اسٹیشنز کو سی این جی کی فراہمی روک دی گئی ہے۔