گڈانی: بیٹے کو بچاتے ہوئے اسپیشل فرد بھی ڈوب کر جاں بحق

 

کراچی: گڈانی میں ساحل سمندر پر سیر و تفریح کے لیے فیملی کے ساتھ جانے والا اسپیشل پرسن بیٹے کو بچاتے ہوئے خود بھی ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔
کراچی کے علاقے بنارس کٹی پہاڑی کے رہائشی کریم شاہ کا 12 سال کا بیٹا عبید سمندر میں نہاتے ہوئے تیز موجوں کا شکار ہوگیا۔
بیٹے کو بچانے کے لیے کوششیں کرنے والا باپ خود بھی سمندر کی نذر ہوگیا، اہل علاقہ کے مطابق کریم شاہ کرائے کے مکان میں رہتا تھا۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔