فرانسیسی وزیراعظم کابینہ سمیت مستعفی!

پیرس: فرانس کے وزیراعظم ایڈورڈ فلپ اور ان کی کابینہ کے اراکین نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا جسے صدر ایمانوئیل میکرون نے منظور کرلیا۔
صدارتی محل ایلسی پیلس کی جانب سے جاری مختصر بیان میں استعفے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی، لیکن کابینہ میں ردوبدل کا امکان موجود تھا۔
برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق صدارتی بیان میں کہا گیا کہ جب تک نئی حکومت کا تقرر نہیں ہوجاتا، ایڈورڈ فلپ حکومتی امور انجام دیتے رہیں گے۔
فرانس میں حکومتی ردوبدل کے نتیجے میں وزیراعظم نے کابینہ میں تبدیلی کے پیشِ نظر استعفیٰ دے تو دیا لیکن انہیں دوبارہ اسی عہدے پر مقرر بھی کیا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ فرانس میں بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد صدر ایمانوئیل میکرون کی جانب سے مرکزی حکومت میں ردو بدل کی توقع تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔