سابق وائس چانسلر شہید بینظیر یونیورسٹی پروفیسر اختر بلوچ کا انتقال، ڈاکٹر عمیر کا اظہار تعزیت

کراچی: بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کے سابق وائس چانسلر پروفیسر اختر بلوچ مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔
پروفیسر اختر بلوچ علالت کے باعث کراچی کے آغا خان اسپتال میں زیر علاج تھے.
پروفیسر اختر بلوچ نے 16 فروری 2022 تک شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری کے وائس چانسلر کی ذمے داریاں سرانجام دیں۔
قبل ازیں کراچی یونیورسٹی کے شعبہ سیاسیات میں علم کی شمع کو بڑھاوا دیا، چیئرمین شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن جامعہ کراچی کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں۔
اُن کے انتقال پر اُن کے لواحقین اور بے شمار شاگرد غم و اندوہ کی کیفیت میں ہیں۔ لواحقین سے اہم شخصیات کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔
وائس آف سندھ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر عمیر ہارون نے پروفیسر اختر بلوچ کے انتقال پر گہرے دُکھ اور اُن کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ پروفیسر اختر بلوچ بہت نفیس اور ملنسار انسان تھے۔ اُن کے جانے سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پُر نہ ہوسکے گا۔