پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اعجاز بٹ انتقال کرگئے

لاہور: پی سی بی کے سابق چیئرمین اور سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز بٹ 85 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
ان کے داماد عارف سعید نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اعجاز بٹ کی عمر 85 سال تھی، اعجاز بٹ طویل عرصے سے بیمار تھے۔
داماد عارف سعید کے مطابق مرحوم اعجاز بٹ نے 8 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، وہ 2008 سے 2011 تک پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رہے۔
ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی سی بی نے اعجاز بٹ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اس کے علاوہ پی سی بی کی جانب سے مرحوم کے اہل خانہ سے بھی تعزیت کا اظہار کیا گیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔