بھارت کے سابق کرکٹر سنجے بانگر کے بیٹے نے جنس تبدیل کرالی

نئی دہلی: بھارت کے سابق کرکٹر اور کوچ سنجے بانگر کے بیٹے نے اپنی جنس تبدیل کرالی۔
بھارتی میڈیا نے سابق بھارتی آل راؤنڈر سنجے بانگر کے 23 سالہ بیٹے کے آریان سے عنایہ بننے کا خلاصہ کیا ہے، سنجے بانگر کے بیٹے آریان نے کچھ ماہ قبل سوشل میڈیا پر ہارمونل ٹرانسفارمیشن کے ذریعے اپنی جنس کی تبدیلی کا سفر شیئر کرنے کے بعد کافی توجہ حاصل کی تھی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پیدائشی طور پر لڑکا پیدا ہونے والے آریان نے 2023 میں ہارمون ریپلیسمنٹ تھراپی (HRT) شروع کی اور اب انہوں نے ایک ٹرانس جینڈر لڑکی کے طور پر اپنی نئی شناخت حاصل کی ہے، جس کے بعد وہ سوشل میڈیا پر کافی ٹرینڈ کررہے ہیں۔
عنایہ اس وقت برطانیہ میں کرکٹ کھیل رہی ہیں اور انہوں نے اپنے اس پیچیدہ اور جذباتی سفر کی کہانی سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی۔
عنایہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ کس طرح ہارمون ریپلیسمنٹ تھراپی کے 11 ماہ کے بعد وہ مکمل خوشی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔