سابق شوہر کی دوسری شادی، فضا علی کا نیک تمناؤں کا اظہار
کراچی: معروف اداکارہ و میزبان فضا علی نے اپنے سابق شوہر فواد فاروق کی دوسری شادی پر ان کے لیے نیک تمنائیں ظاہر کی ہیں۔
فضا علی نے بیٹی فرال کی ویڈیو اس کے والد کے ساتھ شیئر کی اور طویل کیپشن لکھا۔
کیپشن میں اداکارہ نے کہا زندگی ہمیشہ سیدھی نہیں ہوتی، کبھی کبھی وہ ہمیں ایسے موڑ پر لے آتی ہے جہاں شور نہیں صبر بولتا ہے۔
انہوں نے لکھا آج میری بیٹی فرال اپنی معصوم مسکراہٹ کے ساتھ اس کے بابا کی زندگی کے نئے سفر کی تیاری کو ریکارڈ کررہی ہے، اس لمحے نے مجھے پھر یاد دلایا کہ رشتے بدل سکتے ہیں لیکن عزت، محبت کبھی ختم نہیں ہوتی۔
انہوں نے کہا، ہر کہانی کا انجام لڑائی نہیں ہوتا، دل سے دعا ہے فواد فاروق کی زندگی کا یہ سفر خوشی، سمجھ داری اور سکون سے بھرا ہو۔