غیر ملکی سرمایہ کاری میں 63 فیصد اضافہ

کراچی:غیر ملکی سرمایہ کاری میں 63 فیصد اضافہ ہوا ہے ، اسٹیٹ بینک کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق رواں سال اپریل بھی مالی سال 2020 کے اسی عرصے کے مقابلے میں بہتر رہا، تاہم مئی کا مہینہ اس سے بھی بہتر ثابت ہوا کیونکہ اپریل میں 15 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں آمدنی میں 25.5 فیصد اضافہ ہوا۔
جولائی سے مئی (مالی سال 2021 کے 11 ماہ) کے دوران مجموعی طور پر آمدن میں 27.7 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی۔
اس عرصے کے دوران ملک کو گزشتہ مالی سال کے 2 ارب 42 کروڑ ڈالر کی آمدنی کے مقابلے میں ایک ارب 79 کروڑ ڈالر کی مجموعی ایف ڈی آئی موصول ہوئی۔
معیشت کا بیرونی محاذ اس وقت بہتر حالت میں ہے کیونکہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں ہے جبکہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر چار سال کی بلند ترین سطح پر ہیں۔
اس سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ایک پرکشش تصویر ملتی ہے، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو حکومت متعدد مراعات بھی فراہم کر رہی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔