اسلام آباد کی تاریخ میں پہلی بار روبوٹک سرجری کامیابی سے مکمل

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی تاریخ میں پہلی بار روبوٹک سرجری کامیابی سے مکمل کرلی گئی ہے۔
پمز اسپتال میں جدید روبوٹک سرجری کا عمل کامیابی سے پورا کیا گیا۔
پمز میں روبوٹک ٹیکنالوجی سے کامیاب آپریشن کیا گیا۔ سرجری کے لیے جدید ٹو مائی سرجیکل روبوٹ کا استعمال کیا گیا۔
سرجری میں برطانیہ کے بین الاقوامی ماہرین نے بھی حصہ لیا۔ سرجری میں پمز کے پروفیسر شمیم خان، پروفیسر متین شریف اور ڈاکٹر جاوید برکی نے رہنمائی کی۔
علاوہ ازیں پمز کے ماہرین ڈاکٹر عاطف انعام شامی، ڈاکٹر برہان الحق اور ڈاکٹر خالد سعید نے بھی شرکت کی۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر عمران سکندر کا روبوٹک سرجری کے حوالے سے کہنا تھا کہ پمز کی تاریخ میں پہلی بار روبوٹک سرجری کی گئی ہے۔ کئی آپریشن ٹیکنیکل طریقے سے مشکل ہوتے ہیں، جس میں روبوٹ کا سہارا لیا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ روبوٹک آپریشن سے مریض کو کم سے کم تکلیف ہوتی ہے۔ امید ہے کہ پمز میں مزید اس طرح کے کامیاب تجربے کیے جائیں گے۔ روبوٹک سرجری سے پیچیدہ آپریشن اب زیادہ محفوظ اور مؤثر ہوں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔