بلغاریہ میں فٹبال کپ کا فائنل، کورونا ایس او پیز نظر انداز، وبا پھیلنے کا خطرہ
صوفیہ: بلغاریہ میں فٹبال کپ فائنل مقابلہ دیکھنے اور جیت کا جشن مناتے ہوئے تماشائیوں نے کورونا ایس او پیز کو بھی ہرا دیا۔
بلغاریہ میں فٹبال کے فائنل مقابلے کا سنسنی خیز اختتام پنلٹی شوٹ آؤٹس پر ہوا۔ لوکو موٹو نے مسلسل دوسری بار ٹائٹل جیت لیا۔ دلچسپ میچ سے زیادہ توجہ کا مرکز تماشائیوں کا رویہ تھا جنہوں نے کورونا ایس او پیز کو شکست دے دی۔
یہ میچ دیکھنے کیلئے بارہ ہزار شائقین کو سٹیڈیم آنے کی اجازت دی گئی تھی۔ میچ دیکھنے اور جیت کی خوشی منانے میں سماجی فاصلے کا خیال رکھا گیا نہ ہی ماسک پہنے گئے، جسے ملک بھر میں جان لیوا وبا کے پھیلنے کا بڑا خطرہ قرار دیا جا رہا ہے۔