یوٹیوبرز، بلاگرز میری نہیں اپنی بہنوں کی شادی کی فکر کریں، فضا علی

کراچی: ٹی وی کی معروف اداکارہ فضا علی اپنی شادی کی افواہیں پھیلانے والوں پر برس پڑیں۔
اداکارہ اور ماڈل فضا علی نے سوشل میڈیا پر بیان میں اپنی شادی کے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلانے والے یوٹیوبرز، بلاگرز اور ٹی وی چینلز سے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی نہیں بلکہ اپنی بہنوں کی شادی کی فکر کریں۔
فضا علی کا مزید کہنا تھا کہ میں کام کے سلسلے میں لندن یا نیویارک جاؤں تو میری شادی کی جھوٹی خبریں پھیلا دی جاتی ہیں۔ کیا میں جہاں کام یا گھومنے کے لیے جاؤں وہاں جاکر شادی کرلیتی ہوں۔ میری شادی کی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں نے شاید میرا جہیز بھی جمع کر لیا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ جھوٹی اور من گھڑت خبریں پھیلانے والوں کو سمجھنا چاہیے کہ ایسی جھوٹی افواہوں اور خبروں پر دل دُکھتا اور پریشانی ہوتی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔