قوم پٹرول قیمتوں میں اضافے کی متحمل نہیں ہوسکتی، وزیر خزانہ

کراچی: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے قوم اس وقت پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی متحمل نہیں ہوسکتی، سابق وزیراعظم عمران خان اور شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے پٹرول مہنگا کرنے کامعاہدہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومت ہر جگہ بارودی سرنگیں بچھا کر گئی ، شوکت ترین کے دعوؤں پر ہنسی آتی ہے، بتائیں کہاں پیسے چھوڑ کر گئے، پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی سے نقصان ہورہا ہے۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی وجہ سے آج ملک میں ایندھن کی کمی ہے، انہوں نے سی پیک معاہدے کو بھی نقصان پہنچایا، یہ دھرنا دھرنا کھیل کراپنی سیاست کو چمکا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جہانگیر ترین اور علیم خان سے بے وفائی کی، اسٹیٹ بینک کی شرح سود بھی بڑھانی پڑے گی، عمران خان نے 21 ارب ڈالر قرضے لیے جو واپس کرنے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔