قومی اسمبلی: فنانس بل 2022-21 کثرت رائے سے منظور
اسلام آباد: قومی اسمبلی نے فنانس بل 22-2021 کثرت رائے سے منظور کرلیا۔
قومی اسمبلی کا اجلاس پہلے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی سربراہی میں شروع ہوا جس کے بعد اسمبلی اجلاس کی سربراہی اسد قیصر نے سنبھال لی اور قاسم سوری گنتی کے لیے ارکان میں شامل ہوگئے۔
وزیر خزانہ شوکت ترین نے فنانس ترمیمی بل 2021 ایوان میں پیش کیا۔ جس کی بعد ازاں قومی اسمبلی نے فنانس بل 2021 کی کثرت رائے سے منظوری دی۔
بجٹ منظوری کے موقع پرمسلم لیگ ن کے 84 میں سے صرف 14 ارکان حاضراور 70 غیر حاضر رہے۔ پیپلز پارٹی کے 56 میں سے 54 اراکین ایوان میں موجود تھے جب کہ 2 ارکان کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے باعث غیر حاضر رہے۔