فیفا نے پاکستان کی رُکنیت معطل کردی

کراچی: دُنیا کے سب سے مقبول کھیل فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان کی رکنیت معطل کردی۔
فیفا کی جانب سے پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے معاملات میں بیرونی مداخلت پر پاکستان کی رکنیت معطل کی گئی۔
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی معطلی کی وجہ پی ایف ایف ہیڈ کوارٹر پر قبضہ بنی اور پاکستان فٹ بال فیڈریشن نارملازیشن کمیٹی کو اختیارات کی واپسی تک پاکستان کی رکنیت معطل رہے گی۔
دھیان رہے کہ فیفا نے پی ایف ایف کے معاملات میں بیرونی مداخلت پر پاکستان کو رکنیت معطل کرنے کے حوالے سے وارننگ بھی دی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔