خاتون مداح کی لائیو شو میں میکال ذوالفقار کو دوسری شادی کی پیشکش

کراچی: اداکار میکال ذوالفقار کو ان کی مداح نے لائیو شو میں شادی کی پیشکش کردی۔
معروف اداکار میکال ذوالفقار حال ہی میں نجی ٹی وی کے تحت اداکارہ و میزبان ندا یاسر کی رمضان ٹرانسمیشن میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
اسی دوران لائیو کالز کا سلسلہ بھی چل رہا تھا، میکال کی ایک دیوانی مداح نے کال کر کے لائیو ٹی وی پر اداکار سے اپنے پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں شادی کی پیشکش کردی۔
ندا یاسر خاتون مداح کی اس پیشکش پر حیرت میں پڑگئیں اور کال کاٹ دی تاہم میکال قہقہے لگاتے اور مسکراتے نظر آئے۔
ندا نے جب میکال سے اس مداح کی بات پر ردعمل دینے کو کہا تو میکال نے کہا کہ اس طرح کی باتیں فون پر نہیں کی جاتیں۔ میں آپ سے جب بھی ملوں گا تو جواب دوں گا، لیکن میں خوش ہوا۔
دوسری جانب میزبان ندا یاسر نے مداحوں کو اپنے جذبات پر قابو رکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ عام نہیں بلکہ رمضان ٹرانسمیشن ہے، اس کا احترام کریں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔