وفاقی کابینہ سے مدارس رجسٹریشن اورانکم ٹیکس آرڈیننس منظور

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے دو صدارتی آرڈیننس کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں ملکی معاشی و سیاسی صورت حال پر غور کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے دو صدارتی آرڈیننس کی منظوری دی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے مدارس رجسٹریشن کے حوالے سے سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی آرڈیننس کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے انکم ٹیکس آرڈیننس کی بھی منظوری دے دی، آرڈیننس کے ذریعے بینکوں کے 70 ارب روپے کے اضافی منافع پر ٹیکس وصولی ہوگی۔
کابینہ کی منظوری کے بعد صدارتی آرڈیننس جاری کردیے جائیں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔