ہیٹ ویو کا خدشہ: کراچی میں نویں اور دسویں کے امتحانات ملتوی
کراچی: ہیٹ ویو کے خدشے کے پیش نظر کراچی میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات ملتوی کردیے گئے۔
ثانوی تعلیمی بورڈ کے اعلان مطابق 21 سے 27 مئی کے درمیان میٹرک بورڈ کے پرچے نہیں ہوں گے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
وزیر برائے تعلیمی بورڈز اور جامعات کے حکم پر میٹرک بورڈ کراچی کے امتحانات ملتوی کیے گئے ہیں اور اب میٹرک بورڈ کے امتحانات 28 مئی سے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کردیے گئے تھے، اب انٹر کے امتحانات 22 مئی کے بجائے 27 مئی سے شروع ہوں گے۔
خیال رہے کہ پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور محکمہ موسمیات کی جانب سے ہیٹ ویو الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔