ایف بی آر 7 ماہ کے دوران 5150 ارب ٹیکس جمع کرنے میں کامیاب
اسلام آباد: ایف بی آر نے جولائی 2023 سے 15 فروری 2024 کے سات ماہ کے دوران 5150 ارب روپے ٹیکس جمع کرنے میں کامیابی حاصل کرلی۔
اعلامیے کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال 30 فیصد زیادہ ٹیکس جمع کیا۔
ایف بی آر کا کہنا تھا کہ گزشتہ مالی سال اسی مدت میں ٹیکس وصولی 3973 ارب روپے رہی تھی۔
ایف بی آر کے مطابق دسمبر 2023 میں سب سے زیادہ 985 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس کی مد میں 40 فیصد اور سیلز ٹیکس میں 19 فیصد گروتھ رہی، کسٹمز ڈیوٹی میں 14 فیصد اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں 61 فیصد گروتھ ریکارڈ کی گئی۔