نواز اور مریم کے خلاف مقدمات بالکل واضح ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد: فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف مقدمات بالکل واضح ہیں۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ یہ احتساب کے بیانیے کی ناکامی ہے کہ آج مریم نواز انقلابی شاعری سناتی نظر آتی ہیں، نوازشریف اور مریم نواز کے خلاف مقدمات بالکل واضح ہیں لیکن ہمارا نظام انصاف ایسا آلودہ ہے کہ شیشے سے شفاف جرائم بھی آلودگی کی نذر ہورہے ہیں، کس ملک میں یہ ہوسکتا ہے کہ اتنا پیسہ لوٹ کے پھوٹ جاؤ اور فرق ہی نہ پڑے۔
خیال رہے کہ نیب نے مریم نواز کو آج طلب کیا تھا تاہم مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان ہونے والے تصادم کے باعث یہ پیشی ملتوی کردی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔