کیا یہ پہلی کا چاند ہے؟ عوام خود فیصلہ کرلیں، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹویٹر پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے سوال پوچھا کہ کیا یہ پہلی کا چاند ہے؟ کیا سورج کے غروب ہونے کے بعد اتنی دیر چاند سر آسمان رہتا ہے؟ عوام خود فیصلہ کرلیں۔
وفاقی وزیر کی اس ٹویٹ کے بعد صارفین نے تبصرے شروع کردیے، ایک صارف نے لکھا کہ عید مفتی صاحب کے حکم سے ہوتی تھی اور آئندہ بھی ہوتی رہے گی۔ اور بھی کئی دلچسپ تبصرے اس پوسٹ پر سامنے آئے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔