طوبیٰ انور کی بولڈ تصاویر پر مداح چراغ پا

کراچی: میڈیا انڈسٹری کی بڑی شخصیت مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ و اداکارہ طوبیٰ انور کو بولڈ تصاویر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر طوبیٰ انور نے کچھ بولڈ تصاویر ویسٹرن لُک میں شیئر کیں، جس پر مداح چراغ پَا ہوگئے۔
گلیمرس تصویر پر ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ عامر لیاقت کو سیڑھی بنا کر چھوڑ دیا، خود عیش کررہی ہے، وہ بے چارہ تو دنیا سے چلا گیا۔
ایک اور صارف کی جانب سے کمنٹ کرتے ہوئے کہا گیا کہ سمجھ نہیں آتا کہ پاکستانی اداکارائیں مشہور ہونے کے بعد بولڈ کیوں ہوجاتی ہیں؟
ایک صارف نے پوسٹ پر کمنٹ کیا کہ آپ بولڈ لُک میں نہیں بلکہ ڈیسنٹ انداز میں سوبر لگتی ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی اداکارہ کو ڈرامہ سیریل عجیب کے کردار پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔