بارش میں حرا مانی کے فوٹو شوٹ پر مداحوں کی کڑی تنقید

کراچی: اداکارہ حرا مانی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔
اس بار حرا مانی نے بارش کے موسم کا لطف اٹھاتے ہوئے نیلے رنگ کی بولڈ سلک ساڑھی میں فوٹو شوٹ کروایا اور اپنی تصویروں کو رومانوی جملے کے ساتھ شیئر کیا۔
انہوں نے لکھا کہ موسم بتا رہا ہے شرارت کس کی ہے– بوندیں بتارہی ہیں حرارت کس کی ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں جب حرامانی نے اپنی ایسی تصاویر شیئر کی ہوں جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
اس بار ملک میں بارشوں اور سیلاب سے سیکڑوں افراد جاں بحق ہوگئے۔ اس پر حرامانی کی ان تصاویر نے نئی بحث چھیڑ دی۔
صارفین نے کہا کہ یہ وقت بولڈ فوٹو شوٹ کا نہیں۔ ملک سوگ میں ہے۔ سیلاب اور مشکلات کے دن ہیں۔
ایک اور مداح نے لکھا کہ آپ ایک اسٹار ہیں، براہِ کرم ایسی پوسٹوں سے گریز کریں، یہ آپ کی شہرت کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔
ایک اور صارف نے یاد دلایا کہ حرا نے ماضی میں کہا تھا وہ ایسا لباس نہیں پہنیں گی جسے بچے دیکھ کر شرمندگی محسوس کریں۔
کچھ لوگوں نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ عائزہ خان اور ماہرہ خان جیسی سادگی اپنائیں۔