نامور گلوکار حبیب ولی محمد کو مداحوں سے بچھڑے 7 برس بیت گئے

کراچی: نامور گلوکار حبیب ولی محمد کو مداحوں سے بچھڑے 7 برس بیت گئے، دھیمے سروں کے ساتھ ان کی مدھر آواز آج بھی گنگناتی محسوس ہوتی ہے۔

حبیب ولی محمد 16 جنوری سن 1921ء کو رنگون میں پیدا ہوئے پھر ان کا خاندان ممبئی منتقل ہوگیا۔ اس گھرانے نے کاروباری دنیا میں نام کمایا۔ حبیب ولی محمد نے کالج سے ہی گلوکاری کی ابتدا کردی تھی، پاکستان بننے کے بعد حبیب ولی محمد نے اپنے خاندان کے ہمراہ کراچی میں سکونت اختیار کی۔

انہوں نے امریکا سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی، حبیب ولی محمد نے کئی ملی نغمے گائے جبکہ ٹیلی وژن اور فلم کے لیے گائے گیتوں کو بھی بے پناہ شہرت ملی، ان کی آواز میں گائی ہوئی غزلوں نے کئی پاکستانی فلموں کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔

شہرہ آفاق گلوکارحبیب ولی محمد 3 ستمبر سن 2014ء کو امریکا کے اسپتال میں خالق حقیقی سے جاملے

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔