فہد مصطفیٰ کا ہانیہ عامر کے ساتھ ایک اور پروجیکٹ کرنے کا اعلان

کراچی: پاکستانی فلموں اور ڈراموں کے صف اول کے اداکار اور پروڈیوسر فہد مصطفیٰ نے ساتھی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ نیا پروجیکٹ بنانے کا اعلان کردیا۔
یہ اعلان فہد مصطفیٰ کی جانب سے ان کے ڈرامے کبھی میں کبھی تم کی شاندار کامیابی کے بعد لوگوں میں بڑھتی ہوئی مصطفیٰ اور شرجینہ کی جوڑی کی مقبولیت کے بعد کیا گیا ہے۔
حال ہی میں نشر ہونے والے ڈرامے نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں خوب شہرت کمائی تھی اور اسے بھارت، نیپال سمیت بنگلادیش میں بھی دیکھا اور پسند کیا گیا تھا۔
اس رومانوی ڈرامہ سیریل کے سیکوئل کے حوالے سے ڈرامہ میکرز اور اداکارہ ہانیہ عامر نے مداحوں کو بتایا تھا کہ اس کا کوئی سیکوئل نہیں بنایا جائے گا، جس کے بعد مداح مایوس ہوگئے تھے۔
تاہم اب فہد مصطفیٰ نے یہ اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہانیہ کے ساتھ ایک اور نیا پروجیکٹ کریں گے جس سے مداحوں کی مایوسی دُور ہوگئی ہے اور وہ بے صبری سے اس نئے پروجیکٹ کے حوالے سے مزید معلومات کا انتظار کررہے ہیں۔
البتہ فہد مصطفیٰ کی جانب سے اس پروجیکٹ پر مزید کوئی معلومات شیئر نہیں کی گئیں، تاہم جلد توقع ہے کہ تفصیلات سامنے آجائیں گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔