فیس بک نے صارفین کیلئے کمائی کا نیا طریقہ متعارف کرادیا

نیویارک: فیس بک کے ماہانہ صارفین کی تعداد 3 ارب سے زائد ہے، یہ دُنیا کی معروف ترین سوشل سائٹ ہے۔
فیس بک آن لائن پیسے کمانے کا بھی بہترین ذریعہ سمجھی جاتی ہے۔
درحقیقت متعدد افراد فیس بک کے ذریعے اضافی آمدن حاصل کرتے ہیں۔
اب میٹا نے فیس بک صارفین کو کمانے کا ایک نیا ذریعہ فراہم کر دیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جس کے ذریعے صارفین فیس بک پر affiliate لنکس کے ذریعے زیادہ آسانی سے پیسے کما سکیں گے۔
اس فیچر کے تحت affiliate لنکس کو پوسٹس بشمول ریلز، فوٹوز، ویڈیوز اور ٹیکسٹ وغیرہ میں زیادہ نمایاں کیا جائے گا۔
اس اپ ڈیٹ کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ صارفین کو کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کا بہتر موقع مل سکے اور ان کے لیے کمانے کے مواقع بڑھ جائیں۔
اس سے قبل affiliate لنکس میں صرف کیپشنز میں یو آر ایل ڈسپلے ہوتا تھا۔
مگر نئی اپ ڈیٹ سے صارف کو زیادہ مؤثر طریقے سے ان لنکس کو استعمال کرنے کا موقع ملے گا، جس سے انگیجمنٹ اور سیلز میں اضافہ ہوگا یا کم از کم میٹا کو یہی توقع ہے۔
میٹا کی جانب سے affiliate لنکس کے لیے ایک آٹو ڈیٹیکشن سسٹم بھی متعارف کرایا جارہا ہے مگر یہ فیچر فی الحال محدود ڈومینز کے لیے ہوگا۔
جب یہ سسٹم مخصوص ڈومین یا ویب لنک کو شناخت کرے گا تو صارف کو پیڈ پارٹنرشپ لیبل استعمال کرنے کا مشورہ دیا جائے گا جب کہ لنک کی تفصیلات بھی پروڈکٹ لنک کے ساتھ ایڈ کی جائیں گی۔
میٹا کی جانب سے یہ فیچرز دنیا بھر میں فیس بک پیجز اور پروفیشنل پروفائلز کے لیے متعارف کرائے جارہے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔