گندم کے ذخائرمستحکم کرنے میں وفاقی حکومت کو غیر معمولی کامیابی

لاہور: ملک میں گندم کے سرکاری ذخائر کو مستحکم کرنے کی جدوجہد میں وفاقی حکومت کو غیر معمولی کامیابی ہوئی ہے۔
5 لاکھ ٹن گندم امپورٹ کے ٹینڈر میں پیش کردہ قیمت 383.50 ڈالر فی ٹن پر چار کمپنیوں نے اتفاق کرتے ہوئے 5 لاکھ75 ہزار ٹن گندم فراہم کرنے کا معاہدہ کر لیا۔
گزشتہ تین ماہ کے دوران مجموعی طور پر ابتک حکومت نے عالمی منڈی سے 100 ارب روپے سے زائد مالیت کی13 لاکھ60 ہزار ٹن گندم خریدنے کے معاہدے کئے جبکہ مزید 6 لاکھ ٹن گندم امپورٹ کے لیے 29 ستمبر کو ٹینڈر کھولا جائے گا۔
حکومت نے نجی امپورٹرز کو بھی 16 لاکھ ٹن گندم امپورٹ کرنے کے پرمٹ جاری کئے تاہم عالمی منڈی کی بلند قیمتوں کے سبب امپورٹرز نجی امپورٹ سے گریز کر رہے ہیں۔
علاوہ ازیں گزشتہ روز پنجاب کی فلور ملز نے سرکاری گندم کوٹہ اٹھاکر آٹا تیار کرنا شروع کردیا اور آج سے یہ آٹا مارکیٹ میں حکومت کی مقرر کردہ قیمتوں پر فروخت ہوگا جبکہ آئندہ چند روز میں اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔