پراسیکیوٹر جنرل نیب کی مدت ملازمت میں توسیع سمیت7 قوانین منظور

اسلام آباد:‌ پراسیکیوٹر جنرل نیب کی مدت ملازمت میں توسیع سمیت سات قوانین قومی اسمبلی سے منظور کرلیے گئے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن بار بار کورم کی نشان دہی کرتی رہی، ایک گھنٹے تک ارکان کی گنتی جاری رکھنے کے بعد بلز کی منظوری کا اعلان کیا گیا۔
پیپلزپارٹی اور جے یو آئی (ف) کی جانب سے ترمیم کی مخالفت کی گئی، پیپلزپارٹی کے ایم این اے عبدالقادر پٹیل نے مطالبہ کیا کہ بابراعظم ورلڈکپ جیت کر آئیں تو ان سے حلف لیا جائے کہ وہ سیاست میں حصہ نہیں لیں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔