ایسٹیم گلوبل امیج ایوارڈز مڈل ایسٹ کا قیادت اور جدت میں شاندار کارکردگی کا جشن

پاکستان کے ڈاکٹر شہباز علی ملک اور گورنر سندھ کے صاحبزادے زید ٹیسوری کو ایوارڈز سے نوازا گیا

دبئی: ایسٹیم گلوبل امیج ایوارڈز مڈل ایسٹ، جو محترمہ شیخہ سلامہ طحنون النہیان کے دفتر کی سرپرستی میں 29 اگست 2025 کو شیخ زاید روڈ دبئی کے میٹروپولیٹن ہوٹل میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔ اس ایونٹ کو TCN Executive Forum نے منظم کیا۔
یہ تقریب ان نمایاں افراد اور اداروں کو اعزاز دینے کے لیے منعقد کی گئی جنہوں نے اپنے اپنے شعبوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
دنیا بھر کے مختلف شعبوں سے 600 سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں، جنہیں ماہر ججز اور بورڈ ارکان نے جانچنے کے بعد 50 سے زائد بہترین فاتحین کا انتخاب کیا۔
فاتحین کا تعلق امریکا، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، پاکستان، کینیڈا، قطر، عمان اور مصر جیسے ممالک سے تھا، جنہیں ان کی قائدانہ صلاحیتوں، جدت اور شاندار کارکردگی پر سراہا گیا۔
اہم ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں شامل تھے: مسٹر روم تھامس (امریکا)، ڈاکٹر شہباز علی ملک، چیئرمین، پاپولر گروپ آف انڈسٹریز، زید ٹیسوری، نوجوان انفلوئنسر اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے صاحبزادے (پاکستان)، ڈاکٹر مايا کریم (مصر)، احمد الفرفان، ورلڈ ٹریڈ سینٹر، (متحدہ عرب امارات)، بلال ایم زبیر، سی ای او، الرعے گروپ (سعودی عرب) اور دیگر عالمی سطح کے چیمپئنز، جو دنیا بھر میں مثبت تبدیلیاں لانے کا باعث ثابت ہوئے۔
تقریب میں تنورا ڈانس پیش کیا گیا، جو متحدہ عرب امارات کی ثقافت اور ورثے کی نمائندگی کرتا ہے، جس نے اس شام کو ثقافتی حسن سے مزین کردیا۔
مسٹر احمد، جی آئی اے کونسل کے رکن اور اس تقریب کے میزبان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم اپنے فاتحین کی کامیابیوں کا جشن مناتے ہوئے خوشی محسوس کررہے ہیں اور ان کی عمدہ کارکردگی کو سراہتے ہیں۔
تقریب میں اہم شخصیات شریک ہوئیں، جن میں ہز ہائنس یعقوب العلی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور پرائیویٹ ایڈوائزر برائے شیخ جمعہ بن مکتوم آل مکتوم، ہز ہائنس لیلیٰ رحال الفطانی، گڈ وِل ایمبیسیڈر، رائل ہاؤس آف شیبا، کراؤن سینٹر، دبئی، علی زیب خان، ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کونسلر، قونصل خانہ پاکستان، دبئی، ویلنٹین اسٹوو، ہیڈ آف کمرشل اینڈ اکنامک سیکشن، قونصل خانہ بلغاریہ اور متعدد اماراتی و امریکی کاروباری شخصیات شامل تھیں۔
تقریب میں مختلف ممالک سے معزز مہمانوں، امارات کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد، صنعت کے رہنماؤں اور فاتحین نے شرکت کی اور اسے ایک شاندار کامیاب ایونٹ قرار دیا گیا۔
ایسٹیم گلوبل امیج ایوارڈز مڈل ایسٹ آئندہ بھی عالمی سطح پر باصلاحیت اور بااثر شخصیات و اداروں کو ان کی خدمات پر سراہنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
یہ ایوارڈز ان افراد اور اداروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، جنہوں نے اپنے شعبوں میں نمایاں کردار ادا کیا اور عمدگی، جدت اور قیادت کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔