ارطغرل غازی بیمار بچوں کی خواہش پر پاکستان آئیں گے
کراچی: ڈرامہ سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے انگین آلتان پاکستان آئیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ’’ارطغرل غازی‘‘ کے ہیرو پاکستان آ رہے ہیں، وہ بیمار بچوں کی خواہش پر ان سے ملاقات کے لیے پاکستان پہنچیں گے۔ قبل ازیں انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ ’’ہیلو پاکستان‘‘ میں میک اے وِش چلڈرن سے 18 اگست کو ملاقات کروں گا، جن کی ملاقات کرنے کی خواہش پر ہی میں پاکستان آرہا ہوں۔
پاکستان میں اپنے قیام کے دوران وہ مختلف سماجی و سیاسی شخصیات سے ملاقات کریں گے، ان کے دورے سے پاکستان اور برادر ملک ترکی کے مابین ثقافتی تعلقات میں بہتری آئے گی۔ ارطغرل غازی پاکستان میں بہت مقبول ہوا ہے خاص طور نوجوان اس موضوع پر بننے والے ڈرامے میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔
ڈرامے کی ہیروئن اسریٰ بلجک پاکستانی اشتہارات میں بھی کام کرچکی ہیں۔