اسپیشل بچوں کیلئے کراچی چڑیا گھر میں داخلہ فیس ختم

کراچی: خصوصی بچوں کے لیے چڑیا گھر میں داخلہ فیس ختم کردی گئی۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے مطابق اسپیشل بچوں کے لیے زو افسران کو فوری احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اسپیشل بچے ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور معاشرے کو ذمے داری لینی چاہیے، سندھ حکومت اسپیشل بچوں کے لیے روزگار، ہنر اور آگاہی منصوبے چلا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسپیشل بچوں کے لیے جدید تعلیم، معاون آلات اور موزوں نصاب ترجیح ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔