کاروبار میں مزا آتا، اداکاری کم عمری میں تفریح کا ذریعہ تھی، کومل عزیز

کراچی: اداکارہ و کاروباری شخصیت کومل عزیز نے اداکاری کو اپنی کم عمری میں تفریح کا ذریعہ قرار دے دیا۔
کومل عزیز نے حال ہی میں اپنے سوشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر مداحوں سے سوال جواب کا سیشن رکھا، جس میں انہوں نے مختلف سوالات کے جواب دیے۔
ایک صارف کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ کو اداکاری میں مزا آتا تھا یا بزنس میں؟ جس کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ کاروبار میں، کیونکہ اس میں مجھے اپنا دماغ زیادہ استعمال کرنے اور پیچیدہ مسائل حل کرنے کا موقع ملتا ہے، اس کے علاوہ میری مارکیٹ ویلیو عمر کے ساتھ بڑھتی ہے جب کہ اداکاری میں ایسا نہیں ہوتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کم عمری میں اداکاری بھی مزا دیتی تھی، شوبز میں میک اپ، کپڑے اور گلیمر اُس وقت بہت اچھا لگتا تھا، لیکن اب میں بڑی ہوچکی ہوں۔
خیال رہے کہ کومل عزیز نے ڈرامہ انڈسٹری میں کامیاب ڈرامے کیے ہیں جن میں ‘میں نہ جانو’، ‘راز الفت’، ‘مہلت’ جیسے ڈرامے شامل ہیں۔
اداکارہ اب اپنا ایک فیشن برینڈ چلا کر کامیاب کاروباری شخصیت کے طور پر خود کو منوا رہی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔