اداکارہ عفت عُمر کی بیٹی کی گورے سے منگنی

لاہور: سینئر اداکارہ و ماڈل عفت عُمر نے اپنی بیٹی نورجہاں کی منگنی کی تصاویر جاری کردیں۔
عفت عمر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر بیٹی کی منگنی کی چند تصاویر پوسٹ کی ہیں، جن میں پہلی تصویر میں اُن کی بیٹی نورجہاں اور ہونے والے داماد کا ہاتھ دکھایا گیا ہے۔
دیگر تصاویر میں عفت عُمر کی بیٹی کو مغربی طرز کے لباس میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے جب کہ اُن کے بیٹی کے منگیتر پینٹ سوٹ میں ملبوس ہیں۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں داماد کا نام اور دیگر تفصیلات شیئر نہیں کیں، تاہم تصاویر دیکھ کر لگ رہا ہے کہ اُن کی بیٹی نورجہاں نے انگریز لڑکے سے منگنی کی ہے۔
عفت عمر نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ میری چھوٹی سی بیٹی کی منگنی ہوگئی ہے اور میں اب باضابطہ طور پر ساس بن گئی ہوں۔
اداکارہ نے سوشل میڈیا صارفین کے منفی تبصرے سے بچنے کے لیے اپنی پوسٹ کا کمنٹ سیکشن بھی بند کردیا ہے۔
اداکارہ عفت عمر نے انسٹاگرام پر اپنی بیٹی اور داماد کی ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے، جس میں اس نئے جوڑے کو مختلف پوز دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں کہا کہ اُن تمام لوگوں کا شکریہ، جو میری بیٹی کی منگنی کے لیے مبارک باد دے رہے ہیں اور نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔
خیال رہے کہ مئی 2023 میں عفت عمر کی بیٹی نور جہاں نے نیویارک کی کارنیل یونیورسٹی سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔