سوشل میڈیا سے ڈر لگتا، اس لیے دور رہتی ہوں، ایمان علی
کراچی: معروف اداکارہ اور ماڈل ایمان علی نے کہا ہے کہ ہماری انڈسٹری میں ایسے ڈرامے اور فلمیں نہیں بنائے جارہے جن میں عورتوں کے لیے کوئی مخصوص کہانی ہو۔
ایمان علی نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ انہوں نے برسوں اچھے کردار کی آفر کا انتظار کیا مگر انہیں کوئی اچھی آفر نہیں آئی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں عورتوں کے لیے کوئی مخصوص کہانی نہیں لکھی جاتی جس میں کوئی اداکارہ مرکزی کردار ادا نبھا سکے اسے ہمیشہ ہیرو کے برابر میں پراندہ ڈالے کھڑے دکھایا جاتا ہے۔
ایمان علی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا سے تو ڈر لگتا ہے، ہر انسان کے دو چہرے ہیں سامنے کچھ پیچھے کچھ اس لیے وہ سوشل میڈیا سے دور رہتی ہیں۔