ایلن مسک دُنیا کے چوتھے امیر ترین شخص!

واشنگٹن: امریکا کی معروف کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلن مسک دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص بن گئے۔
گزشتہ روز ٹیسلا کمپنی کے شیئرز میں 11 فیصد کا اضافہ ہوا جس سے ایلن مسک کی دولت میں 7.8 ارب ڈالرز کی بڑھوتری ہوئی اور وہ دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص بن گئے۔
رپورٹ کے مطابق یہ اس سال کے انڈیکس میں دوسرا بڑا اضافہ ہے، جس نے ٹیسلا کے بانی ایلن مسک کو دنیا کا چوتھا امیر ترین شخص بنادیا ہے۔
شیئرز میں بڑھوتری کے باعث ایلن مسک کی اس سال کے اثاثوں کی مالیت 57 ارب ڈالر ہوگئی جب کہ ان کی مجموعی دولت 83.6 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔
ایلن مسک سے قبل اس سال دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں وارن بفٹ 67 ارب 50 کروڑ ڈالرز کے ساتھ چوتھے نمبر پر تھے۔
خیال رہے کہ دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں ایمازون کے بانی جیف بیزوس 113 ارب ڈالرز اثاثوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔