ایلون مسک اپنی یونیورسٹی کے قیام کے لیے مصروف عمل

نیویارک: ایلون مسک کا نام دُنیا بھر میں کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک حیرت انگیز منصوبوں کے لیے جانے جاتے ہیں۔
مگر اب وہ جس منصوبے پر کام کررہے ہیں وہ حیرت انگیز تو نہیں مگر کسی نے تصور نہیں کیا ہوگا کہ ایلون مسک ایسا بھی کرسکتے ہیں۔
ایلون مسک ایک یونیورسٹی قائم کرنے پر کام کررہے ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں ایلون مسک ایک نئی یونیورسٹی کھولنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
ٹیکس دستاویزات سے معلوم ہوا کہ ایلون مسک نے اس مقصد کے لیے 10 کروڑ ڈالرز اپنے فلاحی ادارے دی فاؤنڈیشن کو عطیہ کیے ہیں۔
اس عطیے سے آسٹن میں ایک پرائمری و سیکنڈری اسکول کھولا جائے گا جسے بعد میں یونیورسٹی کی شکل دی جائے گی۔
دی فاؤنڈیشن کے مطابق اس اسکول اور یونیورسٹی کا نصاب روایتی مضامین کے ساتھ ساتھ غیر روایتی طریقہ تعلیم پر مبنی ہوگا۔
ابتدائی طور پر اسکول میں 50 طالبعلموں کو میرٹ پر داخلہ دیا جائے گا۔
ٹیکس دستاویزات کے مطابق اس اسکول میں مالی مشکلات کو طالبعلموں کے لیے رکاوٹ نہیں بننے دیا جائے گا، اگر کسی غریب طالبعلم کو ضرورت ہوگی تو اس کے اخراجات اسکول کو دستیاب وسائل سے پورے کیے جائیں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔