کراچی والوں کے لئے بری خبر، بجلی 3 روپے 45 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

کراچی: کے الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی کی فی یونٹ 3 روپے 45 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
کراچی کے باسیوں کے لئے ایک مزید بری خبر ہے، کہ کے الیکڑک صارفین کے لئے بجلی 3 روپے 45 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کاامکان ہے، کے الیکٹرک جانب سے یہ اضافہ ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نیپرا اس معاملے پر 3 نومبر کو سماعت کرے گا، اور اگر یہ درخواست منظور کرلی گئی تو اس صورت میں صارفین پر 6 ارب 64 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔